جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں : شیخ رشید

31 اکتوبر, 2020 14:26

لاہور : شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں، ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات کافی ابتر ہیں۔ ریاست پر سیاست کو ترجیح دی جارہی ہے۔ یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے۔ ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔ ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔ ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں۔ سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے۔ ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ انتشار اورخلفشار سے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم رونگ نمبر، انکی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید آئٹم نمبر ہیں: نفیسہ شاہ

ان کا کہنا تھا کہ ایازصادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نواز شریف نے دو سال سے خاموش ایاز صادق کو کیوں لانچ کیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نے جو بو دیا، اس سے سیاست میں ان کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے ادھر ہی رہیں گے۔ پیپلزپارٹی نے بہتر سیاست کھیلی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے۔ سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں۔ ڈائیلاگ اور مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں۔ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top