جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسموگ سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات

07 نومبر, 2019 15:02

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث لاہور میں کی اسموگ میں اضافہ ہوا۔ اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات دے دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے گزشتہ شام لاہور اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ میں اچانک اضافہ ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ رات ہونے والی بارش سے آج صورتحال بہت بہتر ہے۔ میں رات گئے تک اسموگ کی صورتحال کو خود مانیٹر کرتا رہا۔ متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری طور پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارتی پنجاب کو فصلوں کی تلفی پر مدد کی پیشکش کردی

انہوں نے واضح ہدایت کی محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کیلئے مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے لئے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top