جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں ایف آئی اے کے پولیس اسٹیشنز اور سرکلز کی انتظامی حدود میں ردوبدل

30 اپریل, 2021 10:34

اسلام آباد : پاکستان بھر میں قائم مختلف ایف آئی اے پولیس اسٹیشنز اور سرکلز کی انتظامی حدود میں ردوبدل کردی گئی ہے۔

فاٹا قبائل کو خیبر پختونخوا میں شامل کئے جانے کے بعد قبائلی ایجنسیاں بھی ایف آئی اے اسٹیشنزن کی حدود میں شامل ہوگئیں۔ مختلف ایف آئی اے تھانوں کی حدود میں شامل دور درازاضلاع قریبی اسٹیشنز کی حدود میں منتقل کردیئے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے تھانوں کی حدود منتقلی کے لئے جامع ایف آئی اے سرکلز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ انتظامی حدود میں ردوبدل کا مقصدعوام کو وفاقی تحقیقاتی ادارے سے مقامی سطع پر رابطے کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انتظامی حدود میں ردو بدل سے کیسز اور مقدمات دور دراز کے بجائے قریبی عدالتوں میں زیر سماعت ہوں گے۔

ضلع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ ایف آئی اے سکھر سے لاڑکانہ سرکل کی حدود میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی میرپورخاص میں کارروائی، شوگر مافیا کا اہم کارندہ گرفتار

ایف آئی اے کوئٹہ سرکل میں شامل صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع ایف آئی اے سرکل سبی منتقل کردیئے گئے۔ ریونیو ضلع سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لہری، کیچی، جعفرآباد، جھل مگسی، نصیرآباد صحبت پور سبی سرکل میں شامل ہوگئے۔

ایف آئی اے سرکل گلگت میں شامل ضلع اسکردو، گھانچے، شگر اور کھمرانگ ایف آئی اے سرکل اسکردو منتقل ہوگئے، جبکہ گلگت، ہنزہ، غذر، نگر، دیامر اور استور اضلاع بدستور ایف آئی اے سرکل گلگت کی حدود میں رہیں گے۔

ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ اضلاع کو ایف آئی اے سرکل ملتان سے سبی سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔ کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی ایف آئی اے پشاور اور ڈی آئی خان سرکلز سے کوہاٹ سرکل منتقل کردیئے گئے۔

مردان اور صوابی اضلاع کو ایف آئی اے پشاور سرکل سے ایف آئی اے مردان سرکل منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top