جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

29 جولائی, 2021 08:42

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لاہور، خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، فوجی دستے پہنچ گئے

خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، دیر، مالاکنڈ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں ہلکی بارش بوندا باندی کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گردو نواح کے ساتھ ساتھ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top