جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کرینگے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی: فروغ نسیم

06 اکتوبر, 2021 17:07

اسلام آباد: فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کریں گے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، حکومت اور اپوزیشن کے 6،6لوگ شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام تاثر تھا کہ کاروباری حضرات اور بیوروکریٹس متاثر ہو رہے ہیں، تاجربرادری اوربیوروکریسی نیب قانون سےتنگ ہورہی تھی، ٹیکس امور اور پرائیویٹ لین دین نیب کے دائرہ کار سے الگ کیا جارہا ہے، کاروباری افراد او ر بیورو کریسی ملک کے اہم ستون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر بھی تحقیقات کرسکتا ہے، ایف بی آر کے پاس جرمانوں کا اختیار ہے، ملک بھر میں 90 نیب عدالتوں کے قیام کی سفارش کی ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کریں گے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، حکومت اور اپوزیشن کے 6،6لوگ شامل ہوں گے، بدقسمتی سے بیورو کریسی کے معاملے میں اپو زیشن آڑے آگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top