جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک طرف مقدمات دوسری طرف مذاکرات، ہم حکومت سے کیا بات کریں : فیصل جاوید

04 فروری, 2023 10:31

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ مخالفین پر مقدمات سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، حکمرانوں کا طور طریقہ ٹھیک نہیں، ہم ان سے کیا بات کریں۔

فیصل جاوید نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لانگ مارچ، احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ چینلز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سچ بتائے گا اس کو ڈرایا جاتا ہے۔ جو مہنگائی دکھاتا ہے، حکومت کی نااہلی دکھاتا ہے، اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔ میڈیا کو ٹارگٹ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی دعوت پر عمران خان کی بدتہذیبی سے دھچکا پہنچا : اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت تاریخ پر تاریخ چل رہی ہے۔ جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہمارے پر پرچے کر دئیے گئے ہیں۔ مجھ پر 13 پرچے چل رہے ہیں۔ پہلے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے، اب پرچے چھاپے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جو ہو رہا ہے، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ مخالفین پر مقدمات سے معیشت بہتر نہیں ہوتی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکمران کہتے ہیں پی ٹی آئی ہم سے بات چیت کرے۔ ایک طرف مقدمات دوسری طرف مذاکرات کی درخواست کرتے ہیں۔ حکمرانوں کا طور طریقہ ٹھیک نہیں، ہم ان سے کیا بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عوامی سیاست کرتے ہیں، انہیں اس پر سزا دی گئی۔ ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ضروری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top