جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ

15 اگست, 2023 14:28

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی اپنی کابینہ کی تشکیل کےلیے مشاورت جاری ہے ، پہلے مرحلے میں 10سے 12 وزرالینے کی تجویز ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے مطابق زیادہ پروٹوکول سے گریز کیا جائےگا،نگراں کابینہ کو بھی محدود رکھا جائیگا اور ماہرین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائیگی۔

نگراں حکومت کی کابینہ کےلیے مختلف نام زیر غور ہے ،زرائع کے مطابق مختلف شعبہ جات کے ماہرین ،سابق بیوروکریٹس اور ٹیکنو کریٹس سے رابطے کئے جارہے ہیں۔

جن ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی ،قاری صداقت علی، احمد چیمہ، مشتاق سکھیرا، محمد علی درانی ،جلیل عباس جیلانی، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ حفیظ شیخ، گوہر اعجاز، ڈاکٹر شعیب سڈل، احسن بھون ،ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف ،محسن جگنو، عائشہ رضا فاروق ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز کے نام بھی زیر غور ہیں۔

یہ پڑھیں :

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top