جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کپٹن صفدر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

10 اگست, 2018 12:00

سابق وزیر اعظم کے داماد کپٹن صفدر کو معدے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا کپٹن صفدر کو کارڈیک سینٹر کے پراٸیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے ڈاکٹرز ٹیم کپٹن صفدر کا طبعی معاٸنہ رنے میں مصرف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کپٹن صفدر کو معدے میں درد ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے انہیں ہسپتال داخل کرنے کا مشورہ دی ۔

پمز میں پانچ رکنی بورڈ ڈاکٹر تنویر خالد کی سربراہی میں کپٹن صفدر طبعی معاٸنہ کیا کپٹن صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث کپٹن صفدر گذشتہ روز گھر سے لایا جانے والا کھانا بھی نہ کھا سکے۔

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ حلق سوج جانے کی وجہ سے نرم غذا کا مشورہ دیا ہے لیکن قے کی وجہ سے کھانا نہیں کھا رہے ۔

ٹیم کپٹن صفدر کی رپورٹس کا جاٸزہ لے رہی ہے۔گزشتہ رات سے کپٹن صفدر کا شوگر لیول برقرار نہ ہو سکا۔

کپٹن صفدر کے ہسپتال داخل ہونے کے بعد ہسپتال کی سیکیورٹی بڑھا دی گٸی ۔اور پراٸیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے

یاد رہے کپٹن صفدر کو پمز ہسپتال کارڈیک سینٹر کے جس پراٸیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے، نواز شریف بھی گزشتہ ماہ اسی وارڈ میں زیر علاج رہے ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top