جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کابینہ اجلاس؛ کورونا ویکسین کیلئے 150 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی

01 دسمبر, 2020 18:25

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ویکسین کے حصول کیلئے 150 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی، پاکستان اسٹیل سمیت کورونا صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا ویکسین کے حصول کیلئے 150 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کورونا ویکسین پر عالمی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ

اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور اس کی نجکاری کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈیولپمنٹ، بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر بھی اتفاق ہوا، تینوں منصوبے پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیر اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں گیس کی قلت اور قیمتوں پر بریفنگ مانگ لی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top