جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی اے اے کی اندرون ملک فضائی آپریشن کے حوالے سے نئی سفری ہدایات جاری

19 جولائی, 2021 18:27

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی آپریشن کے حوالے سے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں، کورونا ایس او پیز کے تناظرمیں سفری ہدایات 31 اکتوبر تک مؤثرہوں گی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لاؤنجز پر رش سے بچنے کیلئے ایئرلائنز پروازوں کے اوقات کار پر عمل کریں، اے ایس ایف ایئرپورٹ پر ماسک کے ساتھ صرف ایک فرد کے داخلے کو یقینی بنائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام مسافروں اور کیبن کریو کے موبائل نمبر اور تفصیلات کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے، کہا کہ ایئر لائنزاورایئر پورٹ انتظامیہ بریفنگ ایریازمیں مسافروں کے رشں کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔ اے ایس ایف کو ٹرمینل بلڈنگ تک صرف ایک مسافر کی آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

سی اے اے کے ہدایت نامے کے مطابق مسافر پرواز کے دوران سارا وقت ماسک پہن کر رکھیں گے، دوران پرواز ماسک پہنے مسافروں کی تصاویر سی اے اے کو فراہم کریں، پرواز سے مسافروں کا انخلا قطارکی صورت میں نشستوں کی ترتیب سے کیا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر موجود میڈیکل پی پیز کو طے شدہ طریقہ کارسے ٹھکانے لگایا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سامان کی وصولی پر مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top