جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ واجد خان کی وزیر خارجہ سے ملاقات

06 اکتوبر, 2021 12:05

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے لارڈ واجد خان کو کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے، کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ واجد خان نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے، کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات ہیں۔ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حالیہ دورہ ء برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس سے ملاقات کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں : قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں برطانیہ کا بھی کردار تھا : دی گارجین

انہوں نے کہا کہ میں نے برطانوی ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہء برطانیہ کے دوران میری برطانوی پارلیمنٹ کی فارن ریلیشنز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے پاکستانی نژاد برطانوی ہارلیمنٹیرینز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

لارڈ واجد خان، نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہء برطانیہ اور برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس سمیت برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں کو سراہا۔

لارڈ واجد خان نے پاکستان کو ہوائی سفر کے حوالے سے برطانوی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کی تعریف کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top