مقبول خبریں
بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم
کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی۔
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ رشتہ داروں کو ایس او پیز کے تحت قیدیوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ حکومت بلوچستان نے 6 ماہ سے عائد پابندی آج سے ختم کر دی۔