جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ میں جمعے کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر آذان نشرکرنے کا اعلان

20 مارچ, 2019 10:50

ویلنگٹن:نیوزیلینڈ میں ہونے والے حملے میں  مسلم کمیونٹی کے شہید ہونے والے افراد اور درجنوں زخمی افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمعے کے روز ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر آذان نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جمعے کے دن شہید ہونے والے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ جس سے ہم دشمنوں کو یہ پیغام دے سکیں کہ تشدد پروان نہیں چڑھ سکے گا۔ اور ساتھ ہی مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔

 جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں جہاں انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسکول کے طلبا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔ جبکہ مساجدمیں شہید شامی طالبعلم سمیت کئی افرادکا تعلق اسی اسکول سے تھا۔۔وزیراعظم کی آمد پرطلبا نے ہاکا ڈانس کرکے شہداکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top