مقبول خبریں
اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
حکومت اور اپوزیشن کی جانب سےنامزد کردہ اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا۔
خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی نے اعظم خان سے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔
اس سے قبل گورنر ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 20 جنوری کو حال ہی میں تحلیل کی گئی اسمبلی کے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی جانب سے نگران وزیراعلٰی کے لیے محمد اعظم خان کا نام متفقہ طور پر تحریری طور پر تجویز کیا گیا تھا۔
گورنر خیبرپختونخواہ نے آج صبح اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ تعیناتی پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان سمیت اپوزیشن جماعتوں نے سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کرلیا تھا۔
یہ پڑھیں : اعظم خان کو نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بنادیا گیا