جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا نمبر اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کی کوشش، امریکی اخبار

19 جولائی, 2021 18:36

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

امریکی اخبار کے مطابق جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کے فون ہیک کیے گئے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب

خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی اسرائیلی سائبر فرم این ایس او کے سافٹ وئیر پیگا سس کے ذریعے کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے کلائنٹ ہیں۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اورڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے اور بھارت میں اسرائیلی جاسوس نظام پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top