جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارباب غلام رحیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات

28 جولائی, 2021 16:11

اسلام آباد : ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم خان کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارباب غُلام رحیم خان بطور معاون خصوصی سندھ آفیئرز کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

واضح رہے کہ ارباب غُلام رحیم نے وزارت اعلیٰ کے دور میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے رکھا تھا۔ ان کے بیانات میڈیا میں نمایاں جگہ حاصل کرتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top