جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری

06 اگست, 2021 14:57

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔ 50 کروڑ ڈالر کی رقم سے 3 کروڑ 98 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات

رقم سے سیفٹی باکس، سرنجز کی خریداری بھی کی جائے گی، جس کی مدد سے کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top