جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا سے مزید 146 ہلاکتیں

01 مئی, 2021 09:53

اسلام آباد : کورونا سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ملک بھر کے مزید 146 افراد وباء کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 740 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 696 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 146 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، بلوچستان کے سرکاری کالجز مزید 2 ہفتوں کیلئے بند

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 25 ہزار 419 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top