جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد میں اضافہ

25 اپریل, 2022 16:21

سندھ میں لمپی اسکن بیماری کے باعث متاثرہ گائے کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی، جن میں سے 18816 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں وائرس سے اب تک 478 گائے مرچکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 344 گائےلمپی وائرس سےبیمارہوئی ہیں ۔

محکمہ لائیواسٹاک نے کہا کہ سندھ میں 1کروڑ13 لاکھ 92469 سےزائدگائےہیں،جن میں سےاب تک9لاکھ97ہزار122 گائے کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر ڈیڑھ مہینے بعد انسداد پولیو مہم چلانے سے کیسز میں کمی آئی : وزیراعلیٰ سندھ

لمپی اِسکن ڈیزیز کیا ہے؟

واضح رہے کہ لمپی اِسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) مویشیوں میں پوکس وائرس کے باعث پیدا ہوتی ہے جس کے بعد گائے، بھینسوں کی جِلد دانے دار ہوجاتی ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران لمپی بیماری مشرق وسطی سے ہوتی ہوئی جنوب مشرقی یورپ، جنوب مغربی روس اور مغربی ایشیا میں پھیل چکی ہے۔

ایل ایس ڈی کا پہلا کیس پہلی بار 1929 میں زیمبیا میں سامنے آیا تھا، اب یہ پورے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں مسلسل پھیل رہا ہے۔

پاکستان میں بھی پہلی مرتبہ سندھ بھر میں گائے، بیل اور بھینسوں میں جِلد کی بیماری لمپی وائرس پھیل جانے سے مویشی بیمار ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top