جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

10 اگست, 2018 11:53

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو زبان پر اختیار نہیں پارلیمنٹ میں نہیں جانے چاہیئں،
جھوٹ بولنے پر ابھی آپ کو نوٹس کر رہا ہوں

چیف جسٹس نے کہا کہ پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں، یہاں عزت سے بات کرنا پڑے گی۔

چیف جسٹس کا عامر لیاقت سے مکالمہ کیا کہ یہاں ڈرامہ نہیں چلے گا۔

وکیل جنگ گروپ فیصل اقبال شاہزیب خانزادہ پر توہین رسالت کے مجرموں کی پشت پناہی کا الزام لگایا جبکہ نجم سیٹھی پر سنجیدہ نوعیت کے الزام لگائے۔

وکیل جنگ فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں کسی کو غدار یا کافر کہے۔

اس موقع پر عدالت میں پروگرام کے کلپ چلائے گئے۔

عدالت نے عامر لیاقت کو چھ مارچ 2017 حکم کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top