جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا کرنے والی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا

21 جنوری, 2021 14:02

اسلام آباد : پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والی نام نہاد تھنک ٹینک سیڈف کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔

دی اکانومسٹ، فارن پالیسی میگزین، برطانوی پارلیمان میں بحث، اقوام متحدہ انسانی حقوق یا فنسن رپورٹ کے ذریعے بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ لیک، بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی

یورپین یونین ڈس انفو لیب میں ذکر کیے گئے تھنک ٹینکس، این جی اوز ایک ایک کر کے پاش پاش ہونے لگے ہیں۔ ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ آتے ہی اس تھنک ٹینک کے تمام کردار دم دبا کر بھاگنے لگے۔

نام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔ سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفیٰ ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھی۔ فراڈ تھنک ٹینک سیڈف 2011ء میں وجود میں لایا گیا۔

برسلز میں واقع اس تھنک ٹینک کا تعلق نریندر مودی سے براہ راست منسلک سراواستو گروپ سے ہے۔ یہ فورم عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے تنقیدی پروگرامز کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top