جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازیں دوبارہ منسوخ

21 دسمبر, 2020 12:19

کراچی: سعودی حکام کی جانب سے کوویڈ کے باعث تمام بین القوامی پروازیں منسوخ کرنے کی ہدایات کردی، پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگائی گئی ہے جو مزید بڑھائی جاسکتی ہے، سعودی ائیر لائن نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پیر 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اپنی تمام سرحدوں کو بند کردیا

اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ رہیں گی۔ تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سینٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top