جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی افواج میں فضائی حادثات معمول بن گئے، ناکارہ طیارے خزانے پر بوجھ

03 اپریل, 2023 16:35

گزشتہ 30 سالوں میں 534 چھوٹے بڑے جہاز فضائی حادثات کا شکار ہوئے، جن میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

صرف گزشتہ 5 سالوں میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ مارچ 2017 سے اب تک 18 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

بھارتی فضائیہ میں مِگ 21 طیارے، فلائنگ کوفن اور وِڈیو میکر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت مِگ 21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مندر کے کنویں کی چھت گرنے سے 35 افراد ہلاک

872 جہازوں کے بیڑے میں سے 482 حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، صرف 2021 میں پانچ مِگ 21 حادثے کا شکار ہوئے۔ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔

جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں سُو 30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔ 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top