جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اے آئی جی کراچی کا مخدوش عمارتوں کی فہرست بنانے کا حکم

31 دسمبر, 2019 14:42

کراچی : رنچھوڑ لائن میں عمارت کے گر جانے نے حکام کو ہوش دلا دیا، اے آئی جی کراچی نے شہر میں مخدوش عمارتوں کی فہرست بنانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں مخدوش عمارتوں کی فہرست بنائی جائے۔

اے آئی جی نے ہدایت دی کہ فہرست زون وائس بناکر ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیجائے اور اس کا ریکارڈ متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی برانچ میں بھی بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گھاس منڈی میں چھ منزلہ عمارت گرگئی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ رنچھوڑ لائن واقعے سے قبل بھی پولیس نے فوری رسپا نس کیا۔ پولیس نے فلیٹ مکینوں کی مدد کی اور عمارت خالی کروائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top