جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی کیساتھ معاملات طے پاگئے ہیں: شیخ رشید

21 اپریل, 2021 15:12

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پاگئے، 19 اپریل کی رات کو طے پایا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں،

وزیراعظم نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے۔ قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے۔ 20 اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پاگئے، 19 اپریل کی رات کو طے پایا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قرارداد میں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے پر بحث شامل تھی، ناموس رسالت ﷺ کیلئے عمران خان نے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں بات کی ہے۔ ناموس رسالت ﷺ پر عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں طے پایا گرفتار افراد کو رہا کریں گے، 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا، یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیئے تھے، ریاست کسی کے دباؤ میں نہیں ہے۔ اتوار تک ہم بہتر پوزیشن میں تھے، 210 ایف آئی آرز عدالتی عمل سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی عدالتی پراسیس سے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے: شیخ رشید

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، پولیس والے بھی زخمی ہوئے، تحریک لبیک کے لوگ بھی جاں بحق ہوئے۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، ٹی ایل پی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کہا ہے نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دیں، شاہد خاقان عباسی لگتے نہیں کہ وزیراعظم رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پارلیمان کا بائیکاٹ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں جلی ہیں، 5 گاڑیاں انھوں نے واپس کی ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو 4کروڑ روپے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں، کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top