جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

17 اگست, 2021 19:05

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدامنی اور خانہ جنگی سے پاکستان بہت متاثر ہوا، پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت لوسی جرگہ کے اسپیکر رحمان رحمانی کررہے تھے، وفد میں سینئر افغان رہنما یونس قانونی، صلاح الدین ربانی و دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: توقع ہے طالبان عالمی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق پر کار بند رہینگے: فواد چودھری

عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان رہنماؤں سے گفتگو کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دیرنیہ خواہش ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام قائم ہو، افغانستان میں بدامنی اور خانہ جنگی سے پاکستان بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر عدم مداخلت کے اصول پر قائم ہے، پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top