مقبول خبریں
ملک بھر میں کورونا نے مزید 2 ہزار 452 کو متاثر کردیا، 37 اموات بھی رپورٹ
اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 452 مریض سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40 ہزار 805 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 452 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ڈیلٹا کے مزید سولہ کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 93 ہزار 872 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 25 فیصد رہی۔