جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

64 ہزار فائزر کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

06 اگست, 2021 20:48

اسلام آباد: رواں سال کے آخر تک 8 کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا مشن، فائزر کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچ گئی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک ہی روز ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد ویکسین لگانے کا ریکارڈ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ فائزر ویکسین ڈوز پاکستان منتقل کی گئی تھیں، فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top