جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیاء کپ: افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دےدی

21 ستمبر, 2018 01:10

ابوظہبی: شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیاء کپ کے میچ میں بنگلادیش کو افغانستان کے ہاتھوں 136 رنز سے شکست۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن نے 32 رنز بنائے جبکہ محموداللہ اور مصدق حسین نے 27 اور 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بنگلادیشی بلےباز نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا۔

افغانستان کے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلئین کی راہ دکھائی جبکہ آفتاب عالم، محمد نبی اور رحمت شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 58 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top