جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا بھر میں فضائی پروازوں کو معمول پر آنے میں چار سال لگ سکتے ہیں: ڈائریکٹر آئی اے ٹی اے

29 جولائی, 2020 19:45

کیوبا: انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں چار سال لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر نے کہا کہ ائیر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال دو ہزار تئیس تک معمول پر آ جائے گی مگر کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال دو ہزار چوبیس تک بحال نہیں ہو سکتی۔

الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ائیر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top