جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کورونا وائرس کے باعث مزید 65 افراد زندگی سے محروم ہوگئے

11 جولائی, 2020 12:34

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے صحت یابی کی شرح باسٹھ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور ایک لاکھ 53 ہزار 134 افراد کورونا سے جنگ جیت کر ایک بار پھر صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا میں مبتلا مزید 65 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5123 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر کورونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوگئی : اسد عمر

سندھ میں اب تک ایک لاکھ 2 ہزار 368 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ پنجاب میں وباء میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 991 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 29 ہزار 775 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں 11 ہزار 128 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

اسلام آباد میں 13 ہزار 927 افراد کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top