جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا 20 ارب ڈالر ریسکیو پیکج کا اعلان

13 اپریل, 2020 20:10

اسلام آباد: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے جاری کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 ارب ڈالر کے ریسکیو پیکج کا اعلان کر دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے پیکج کا حجم ساڑھے چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر بیس ارب ڈالر کردیا۔ ممبر ممالک کو رقم کی جلد فراہمی کیلیے نئے اقدامات کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق تیرہ ارب ڈالر ممبر ممالک کی حکومتوں کو دو ارب ڈالر نجی شعبہ کو دئیے جائیں گے۔

صدر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے ایشیائی معیشتوں اور ترقی کو سخت نقصان پینچایا ہے۔ وبا نے غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو ریورس اور معیشتوں کو بحران کی طرف دھکیلا ہے۔

کورونا وائرس عالمی معشیت کو چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک متاثر کرسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top