مقبول خبریں
ہم کسی صورت فضل الرحمن پر حرف نہیں لانا چاہتے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نيشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی اور صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کی درخواست کی
اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار صاحب نے سی پیک اور لاپتہ افراد سمیت مختلف مسائل پر بات کی، زیادہ تر بات بلوچستان کے مسائل پر گفتگو کی گئی، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، وہ ایک معتبر سیاست دان ہیں اور ان کا ایک مقام ہے، ہم کسی صورت ان پر حرف نہیں لانا چاہتے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے مولانا صاحب ہمارے حق میں دستبردار ہو جائیں، جبکہ مولانا کی کوشش ہے ہم دستبردار ہو جائیں، اس پر انتخابات سے پہلے کوئی اچھا نتیجہ نکلے گا، اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد کراچی جائے گا جہاں وہ مختلف جماعتوں سے صدارتی ووٹ کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔