جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بڑھتی مہنگائی، حج اور عمرہ کے لیئے پاسپورٹ کے حصول میں نمایاں کمی

22 فروری, 2020 16:02

کراچی : بڑھتی ہوئی مہنگائی مذہبی فریضوں کی ادائیگی میں بھی آڑے آنے لگی ہے۔ حج اور عمرہ کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند افراد کی تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

مہنگائی میں اضافے نے حج اور عمرہ کی سعادت کے خواہشمند شہریوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع کردیا ہے۔ عمرے اور حج کے لئے پاسپورٹ کی درخواست گزاروں کی تعداد میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔

دستیاب اعداد وشمار کے مطابق کراچی پاسپورٹ دفتر میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 25 سو سے کم ہو کر 15 سے 17 سو تک محدود ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حج کرنا مزید مشکل، سعودی حکومت نے حج فیس میں 410 ریال کا اضافہ کردیا

ذرائع کے مطابق تعداد میں نمایاں کمی کی وجوہات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ حج اور عمرے اخراجات میں اضافہ بھی شامل ہے۔

سرکاری آمدنی میں کمی کے علاوہ نجی کورئیر کمپنی سے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری معاہدے کو بھی خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top