جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

70 کی دہائی میں پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی میں بہت آگے تھا : فواد چوہدری

31 جنوری, 2020 12:21

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان 1970 کی دہائی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیسری دنیا کے ممالک سے بہت آگے تھا۔ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ہماری تمام تر توجہ دفاع پر چلی گئی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹینکالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان 1970 کی دہائی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیسری دنیا کے ممالک سے بہت آگے تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ہماری تمام تر توجہ دفاع پر چلی گئی۔ پاکستان کو  امریکہ اور چین کی طرح سول ملٹری انٹرفیس بنانا چاہئے تھا، جس سے ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری کے شعبوں میں ٹرانسفر ہوتی۔ اب ایسا نظام بنانے کی پوری کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے۔ بائیو ٹیکنالوجی کی غیر روائتی برآمدات ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں : فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بتایا کہ ایسے ٹیکس اسٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی، خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان کو دیکھیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر حکومت نے اپنی توجہ سائنس اورٹیکنالوجی پر رکھی، تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top