جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک فضائیہ کو صاف ،سرسبز اور مشفق ادارہ بنانے کا عزم

14 اگست, 2018 14:10

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی قوم کو جشن آزادی کی مبارک دی ہے۔ پاک فضائیہ کو صاف ،سرسبز اور مشفق ادارہ بنانے کا عزم ہے۔ اس ،وقع پر انہوں نے ہیڈکوارٹرز کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغا ز کردیا۔

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ جہاں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پرہماری بھرپور توجہ ہے وہیں تعمیر ملت کے اقدامات کے ذریعے ملکی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

ائیر چیف نے ائیر ہیڈکوارٹرز کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغا ز کیا۔

اسی دوران تمام ریجینل ائیر کمانڈز میں پاک فضائیہ کے افراد نے ایک لاکھ پودے لگائے ۔اس مہم کے دوران پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور فارمیشنز میں پچاس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے فیمیلیز خصوصاََ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس نیک مقصد کے لئے آگے بڑھیں اور زیا دہ سے زیادہ درخت لگ کر ملک میں سر سبز انقلاب کی بنیاد رکھیں۔

ائیر چیف نے کہا کہ اس مہم سے نہ صرف پاکستان کو ایک بہترین ماحول کا حامل ملک بننے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہمارا ایکو سسٹم بھی بہتر ہو گا۔

انہوں نے پانی اور بجلی کے بہتر استعمال پر زور دیا تاکہ ملک میں آبی ذخائر کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top