جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں جشن آزادی کے رنگ

14 اگست, 2018 11:32

ملک بھر میں اکتہر واں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملک و سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں جشن ازادی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاووں سے کیا گیا ۔۔وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

صبح اٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے،صدر مملکت، نگران وزیراعظم اور اہم شخصیات کی طرف سے دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے گئے۔

مزار قائد پر گارڈذ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔۔گارڈز کی جانب سے مزار قائد پر سلامی پیش کی گئی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top