جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : پرویندر سنگھ کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر ملوث نکلی

10 جنوری, 2020 13:50

پشاور : پولیس نے سکھ نوجوان پرویندر سنگھ کے قتل میں ملوث منگیتر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس نے پرویندر سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول کی منگیتر پریم کماری ہی قتل میں ملوث نکلی۔

پشاور پولیس کے مطابق مقتول کی ملزمہ سے جلد شادی ہونے والی تھی، جس سے وہ خوش نہیں تھی۔ ملزمہ پرویندرسنگھ سے رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مردان : لڑکی نے شادی سے انکار کیوں کیا؟ باپ، بیٹا قتل

ملزمہ نے اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کے لیے سات لاکھ روپے ادا کیے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ پریم کماری نے مقتول کو اپنی سہیلی سے ملوانے کے بہانے مردان بلوا کر اغوا کرایا اور دو اجرتی قاتلوں نے اغواء کے بعد قتل کردیا۔

ملزمان نے مقتول کو سر میں گولی ماری اور لاش پشاور منتقل کی۔ لاش پشاور لانے کا مقصد سراغ لگنے کا خوف تھا۔ پولیس نے اجرت کی رقم، آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top