جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات

10 اگست, 2018 16:29

افغان سفیر عمر زاخیلوال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن وامان کی صورتحال کے معاملات بھی زیر غور رہے۔

اس حوالے سے افغان سفیر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں عمومی اور کئی اہم امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جامع مذاکرات کے نظام کے تحت تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

افغان سفیر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے  کہ افغانستان میں امن کی کوششوں اور تشدد کی کمی سے متعلق دوطرفہ وعدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top