مقبول خبریں
عمران خان کا معافی نامہ قبول، کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے معاملے پرعمران خان کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف این اے 53 سے جاری کردہ از خود نوٹس واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے3،1 سے ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے معاملے پر عمران خان کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف این اے 53 سے جاری کردہ از خود نوٹس واپس لے لیا۔
چیف الیکشن کمیشنز نے موقف دیا کہ ووٹ حرمت پامالی کے سلسلے میں شواہد ریکارڈ ہونا چاہیے۔
نوٹس واپس لینے کی رائے ممبر سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان نے دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔