مقبول خبریں
پاکستان بھر میں موسم کی صورتحال
روالپنڈی بہاولپور ، کشمیر، سرگودھا، ڈی جی خان ، کوئٹہ ، سبی ،لاہور ،اسلام آباد اور ملک کے بیشتر مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، کراچی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے ۔
گزشتہ روز کوہاٹ ۔ روالپنڈی ۔ بہاولپور ، میر پور خاص ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ، ڈی جی خان ، سبی ، کوئٹہ ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہوئی ۔
آج کراچی کا موسم آبر آلود رہے گا کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہے گا۔