جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تھانہ کچہری اور پٹواری کلچر نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا، وزیراعظم عمران خان

04 جنوری, 2020 19:48

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھانہ،کچہری اور پٹواری کلچر نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا مگر اب گزشتہ 30 سال کے غلط تھانہ کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاستدان اپنےپولیس افسر لگا کر اپنے کام کراتے تھے،

اس وجہ سے لوگوں میں پولیس کے بارے میں اعتماد نہیں تھا، اسی لیے تھانہ کچہری اور پٹواری کلچر نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی بارجب رکن اسمبلی بنا تو سب سے بڑا مسئلہ تھانہ کچہری تھا جسے سیاستدان اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے، مجھے اس مسئلے کا احساس تھا لیکن اختیار میں کچھ نہیں تھا،

اسی سوچ کو لے کر جب پہلی بار خیبرپختوان خوا میں حکومت ملی تو وہاں کا تھانہ کلچر تبدیل کیا اور پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا،

اب پنجاب پولیس کو بھی خیبرپختونخوا پولیس کی طرح دیکھنا چاہتا ہوں۔

بیوروکریٹس پر تلوار لٹک رہی تھی، نیب آرڈیننس آگیا، اب بہانہ نہیں : وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ ہمیں پچھلے تیس سے غلط عادتیں پڑ چکی ہیں، انگریزوں کے قوانین کو ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن کسی نے یہ جرات نہیں کی،

تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ میں تبدیلی آتی ہے، انسان ارادہ کرلے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی، یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے جو پورے پنجاب کے لیے مثال بنے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عوامی فلاح وبہبود کے لیے اہم ہے،

پولیس عوام کو امن وتحفظ کا احساس دے، وہ جب اچھا کام کرتی ہے توملک کی تقدیربدل جاتی ہے،

حکومت پنجاب پولیس کے ساتھ کھڑی ہو گی اور انہیں فنڈز سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، پھر پورا پنجاب چند سال میں پولیس کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top