جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

03 جنوری, 2020 20:02

جنوبی وزیرستان : دو فریقوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 6 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک بازار میں دو فریقوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں 6 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور شولام ماڈل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ایک شخص کا تعلق دوسرے خاندان سے ہے۔ وجہ تنازعہ واٹر چینل میں پانی گزرنے پر گزشتہ شام معمولی تکرار بتائی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top