جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : گھاس منڈی میں چھ منزلہ عمارت گرگئی

30 دسمبر, 2019 14:58

کراچی : ناقص تعمیر کے باعث گھاس منڈی میں چھ منزلہ عمارت گرگئی۔ رہائشی رشتہ داروں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں واقع سومرا گلی میں چھ منزلہ عمارت گرگئی۔ اس سے قبل عمارت خستہ حالی کا شکار ہو کر ایک جانب جھک گئی تھی، عمارت میں دراڑیں بھی نمودار ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ٹاور کے قریب قدیم عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ڈیمولیشن انچارچ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالسجاد خان کے مطابق عمارت کو گرنے سے بچانے کے لیے جیک منگوالیے گئے تھے، اسی دوران عمارت کے کالم ٹوٹنے کے آوازیں آنے لگیں اور کام کے دوران عمارت اچانک گرگئی۔

ڈیمولیشن انچارج کے مطابق واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ عمارت میں انیس اپارٹمنٹ موجود تھے، عمارت جھکنے پر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top