جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور میں انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ بےنقاب

08 اگست, 2018 09:07

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی کینٹین غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پرسیل کردی گئی ہے۔ فیکٹری  سے 1100کلو مختلف برانڈز کی غیرمعیاری کیچپ اورساسزبرآمد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پیناب میں شہریوں کو کس قسم کے ذائقہ دار کھانے اور چٹخارے کھائے جارہےتھے؟فوڈاتھارٹی سب سامنے لےآئی۔

فوڈ سیفٹی ٹیم کا کرول گھاٹی میں چھاپہ مارا گیا جس میں گیارہ سو کلو مختلف برانڈز کی غیرمعیاری کیچپ اورساسزبرآمد ہونےپرفیکٹری سیل کردی گئی۔

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی کینٹین کو بھی غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پربند کردیاگیا۔۔ پراسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی

اور ناقص اسٹوریج اورکیڑے مکوڑوں کی بھرمار پر کینٹین کو سیل کیا گیا۔

حفظانِ صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر چار سو گیارہ فوڈ پوائنٹس کو وارننگ اور پینسٹھ کو جرمانے کیے گئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top