مقبول خبریں
محکمہ تعلیم سندھ نے 528 اساتذہ کو ترقی دے دی
کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے 528 اساتذہ کو ترقی دے دی، اعلامیہ بھی جاری۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 528 اساتذہ کو ترقی دے دی۔ ترقیوں کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ 16 گریڈ کے اساتذہ کو 17 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی کے ساتھ تمام اساتذہ کو سندھ بھر میں ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس تعینات کیا گیا۔ ترقی پانے والوں میں 411 مرد اور 117 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
تمام اساتذہ کو ڈی پی سی کے بعد ترقیاں دی گئی ہیں۔ ترقی پانے والوں میں ایچ ایس ٹی اور ایس ایل ٹی اساتذہ شامل ہیں۔ کراچی میں 187، حیدرآباد 20، تھرپارکر 37 اور کشمور میں 28 اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا۔ تمام ترقی پانے والے اساتذہ ایک سال کی ٹیریننگ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔