مقبول خبریں
کراچی : اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
ملیر : پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیئے ہیں۔
ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان فخر علی خان اور وقاص سے غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزمان نے موٹرسائیکل تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے چوری کی تھی۔
ملزمان نے سہراب گوٹھ، سچل اور گلستان جوہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔