جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چینی قونصل خانے پر حملے کیس کا مرکزی کردار گرفتار

03 جولائی, 2019 13:51

کراچی :  چینی قونصل خانے پر حملے کیس کا مرکزی کردار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آگیا۔

چینی قونصل خانے پر حملے کیس کا مرکزی کردار راشد بروہی کو خلیجی ریاست میں گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ راشد بروہی چینی قونصل خانے ہر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔ راشد بروہی نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں۔

ذرائع کے مطابق راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے۔ حملے سے قبل راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے فراہم کئے گئے تھے۔ حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ راشد بروہی سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار اور2 شہری بھی شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top