جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پریشر پوائنٹز کو دبانے سے زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے

03 جولائی, 2019 13:28

کراچی(ویب ڈیسک): انسانی جسم قدرت نے اس طرح تخلیق کیا ہے کہ ہر چیز اعتدال میں رہ کر کرنے سے ہی انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز کی زیادتی ہو گی تو وہ نقصان کا ہی باعث بنتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے وقت کھانا کھانے سے انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

اس مسئلہ کا حل طبی ماہرین نے یہ بتایا ہے کہ جسم میں کچھ پریشر پوائنٹز ہوتے ہیں جس کو دبانے سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر قابو پا سکتے ہیں۔ دماغ کا مرکزی حصہ جو کے کھانے، ہاضمے اور بھوک کا ذمہ دار ہوتا ہے، 3 خاص پریشر پوائنٹس کو دبانے سے درست طریقے سے کام کرتا ہے.

1. گردن کے پیچھے

اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی گردن کے پیچھے دنوں ہاتھوں سے ہلکا مساج کریں، یہ پریشر پوائنٹ گردن کے بلکل پیچھے جہاں سے بال گردن سے ملتے ہیں وہاں موجود ہے۔ اس جگہ کا ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی دباؤ یعنی اسٹریس اور سر درد سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

2. ہاتھ کے پیچھے والا حصہ

اپنے ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان کا حصہ تقریباً 30 سیکنڈ تک زور سے دبا کر رکھیں، اس حصے کو دبانے سے آپ کی بھوک کنٹرول میں رہے گی اور جسمانی تکلیف اور دباؤ کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا جب کہ اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے خون میں شکر کی سطح بھی برقرار رہتی  ہے۔

3. ناک کا اوپری حصہ

ناک کا وہ حصہ جو بھوؤں کے نیچے سے شروع ہوتا ہے اسے دبانا کافی موثر ثابت ہوسکتا ہے، یہ وہ حصہ ہے جہاں نسوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس حصے کو دبانے سے اعصابی نظام درست سمت میں کام کرتا ہے اور زیادہ بھوک محسوس ہونے والی عادت کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top