جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ببل گم نگلنے سے انسانی جسم میں کیا نتائج ہوتے ہیں؟

03 جولائی, 2019 13:11

کراچی(ویب ڈیسک): ببل گم نگل جانا صرف بچوں کا نہیں بڑوں کا بھی مسئلہ ہے۔ اس بارے میں تحقیق کی گئی جس سے اہم بات سامنے آئی کہ انسانی جسم میں کوئی بھی چیز ایک سے دو ہفتے سے زیادہ نہیں رہتی اور ببل گم ان میں سے ایک ہے جو نگلنے کے بعد صرف ایک ہفتے تک پیٹ میں رہتی ہے۔

انسانی جسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے حیران کن قدرتی مشین ہے جو صرف 60 سیکنڈ کے اندر لاکھوں کی تعداد میں خون کے خلیے بنا لیتی ہے۔

یہ سوال ہر شحص کے دماغ میں ہوتا ہے کہ چیونگم نگل جانے کی صورت میں اندرونی طور جسمانی مشین اس کے ساتھ کیا کرتی ہوگی۔ جبکہ ایک واہمہ یہ بھی ہے کہ چیونگم 7 سال تک جسم کے اندر موجود رہتی ہے یا پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اندرونی طور پر جسم کے کسی حصے میں چپک جاتی ہے لیکن دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔

چیونگم کا سنتھیٹک حصہ ہضم نہیں ہو پاتا لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ یہ نا قابل ہضم حصہ جسم کے اندر رہ جاتا ہے۔ جبکہ طبی ماہرین کے مطابق یہ حصہ جسم میں زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ رہتا ہے، اس کے بعد یہ انسانی فضلے کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک دو دفعہ تو ہو سکتا ہے لیکن ایسا متواتر ہونا کسی  چھوٹی یا بڑی آنت میں رکاوٹ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں کو چیونگم کھانے کے لیے نہ دی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top